مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کا محاصرہ کرنے کے لیے ٹرمپ اور اس کی ناکام ٹیم کے منصوبے بے نتیجہ ثابت ہوں گے۔
میجر جنرل محسن رضائی نے لکھا ہے کہ ایران کا محاصرہ کرنے کے لیے ٹرمپ اور اس کی ناکام ٹیم کے منصوبے بھی اسی طرح خیالی اور بے نتیجہ ہیں، جس طرح ان کی ناکام جنگی حکمتِ عملی محض وہم اور بے سود تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایرانی قوم، مسلح افواج اور حکومت کے تمام ادارے پختہ عزم کے ساتھ اس محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیں گے۔
آپ کا تبصرہ